جمعه 15/نوامبر/2024

’ام الحیران‘ قصبے کے مکینوں سے یکجہتی، غزہ میں احتجاجی مظاہرے

جمعرات 19-جنوری-2017

فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ام الحیران قصبے میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری اور نہتے شہریوں پر وحشیانہ تشدد کے خلاف فلسطین بھر میں شدید احتجاج جاری ہے۔

گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں بھی ام الحیران کے مکینوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس‘ کی اپیل پر نکالی گئی ریلی میں ہزاروں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق احتجاجی ریلی شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ میں مسجد خلفاء الراشدین سے شروع ہوئی اور کیمپ کی سڑکوں سے ہوتی ہوئی کئی کلو میٹر تک جاری رہی۔ مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں  شہریوں نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرصہیونی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ام الحیران قصبے کے فلسطینی مکینوں کے ساتھ مکمل یکجتہی کا اظہار کیا اور صہیونی ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر حماس کے مقامہ رہ نما محمد ابو عسکر نے ام الحیران میں ایک فلسطینی یعقوب ابو لقیعان کی جانب سے اپنی گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے کی تحسین کی اور کہاکہ  اسرائیلی پولیس اہلکار کا قتل صہیونی مظالم پر فلسطینی شہریوں کا فطری رد عمل ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس نے جزیرہ نما النقب میں ام الحیران قصبے میں فلسطینیوں کے 8 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کرمسمار کردیا تھا جس کے خلاف مقامی فلسطینی سڑکوں پرنکل آئے تھے۔ اس موقع پر تشدد کے نتیجے میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک اور ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی