جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی نوجوانوں کا اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی کانفرنس پر دھاوا

ہفتہ 21-جنوری-2017

بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایمبیسڈر ہوٹل میں ‘فلسطین امن اتحاد’ کے عنوان تلے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی میٹنگ کو روک دیا۔

خبررساں ایجنسی قدس پریس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوانوں کی کوششوں کو روک دیا اور ان میں سے پانچ کے شناختی کارڈ چھین لئے۔

فیس بک پر جاری کردہ ایک وڈیو میں اس ملاقات کی سربراہی کرنے والی فلسطینی اتھارٹی کے فرانس میں سابق سفیر ہند خوری نے دعویٰ کیا کہ یہ ملاقات اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لئے نہیں تھی۔

مگر فلسطینی نوجوانوں نے اس کو مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ "بدقسمتی سے دھوکہ ایک نقطہ نظر بن گیا ہے۔ اسرائیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ملاقات تعلقات کی بحالی کے زمرے میں آتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی