چهارشنبه 30/آوریل/2025

کفر قدوم مارچ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں

ہفتہ 21-جنوری-2017

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے قلقلیہ کے قصبے کفر قدوم میں یہودی آبادکاری کے خلاف پر امن مارچ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ چل نکلا۔

ایک مقامی سماجی کارکن کے مطابق کفر قدوم کے رہائشیوں سمیت غیر ملکی سماجی کارکنوں اسرائیل کی جانب سے 14 سال قبل بند کی جانے والی سڑک کو کھولنے کے لئے مظاہرہ کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مظاہرین اسرائیل کی تعصبانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ "بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت رہے گا چاہے نئے امریکا کے صدر کو پسند ہو یا نہ ہو۔”

جب یہ شرکاء سڑک پر رکھی رکاوٹوں کے پاس پہنچے تو اسرائیلی پولیس نے ان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں نے پتھرائو سے جواب دیا۔

کفر قدوم کی سڑک بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو اپنی زرعی اراضی پر جانے میں مشکل ہوتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی