جمعه 15/نوامبر/2024

‘لیکوڈ‘ کی حکومت یہودی آباد کاری پرسب سے زیادہ دلچسپی رکھتی ہے: یاھو

منگل 24-جنوری-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعتراف کیا ہے کہ حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کی قیادت میں قائم حکومت فلسطین میں یہودی آباد کاری میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھنے والی حکومت ہے۔ ماضی میں ایسی کوئی حکومت نہیں گذری جس نے اس قدر دلچسپی کے ساتھ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے کام کیا ہو۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 7 کے مطابق وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ لیکوڈ کی حکومت یہودی آباد کاروں اور یہودی آبادی کے لیے مفادات کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے۔ یہودی آباد کاروں کے لیے جتنی خدمات انہوں نے انجام دی ہیں کسی اور جماعت یا حکومت نے نہیں دیں۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نے ان خیالات کا اظہار کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فلسطین میں قائم کی گئی یہودی بستیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے حوالے سے تجویز بھی پیش کی گئی جس پرغور کیا گیا۔ نیتن یاھو نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فلسطین میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائےگا۔

مختصر لنک:

کاپی