فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عقربا کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی املاک کی مسماری کے بعد صہیونی فوج نے بڑے پیمانے پر مشقیں شروع کی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم کمیٹی کے رکن اور سماجی کارکن یوسف دیریہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے آدھی رات کو عقربا افجم کے مقامات پر فلسطینیوں کی زرعی املاک مسمار کرنے کے بعد وہاں پر جنگی مشقیں شروع کردیں۔
الدیریہ نے بتایا کہ صہیونی فوج نے عقربا کی مقامی فلسطینی آبادی کو مشقوں کے دوران گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے تھے مگر فلسطینی آبادی نے صہیونی فوج کے نوٹس مسترد کردیے ہیں۔ فلسطینیوں کی طرف سے گھرخالی کرنے سےانکار کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے عقربا اور اس کے نواحی علاقوں میں فلسطینیوں کے متعدد زرعی فارم مسمار کردیے۔