فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اللبن کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار کم سے کم دو یہودی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’ایجید‘ کمپنی کی ایک مسافر بس یہودی آباد کاروں کو لے کر اللبن کے مقام پر قائم یہودی کالونی کی طرف جا رہی تھی کہ اس دوران وادی اللبن میں بس بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں دو یہودی آباد کار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو بیلنسن اور تل ھاشو میر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اور معمولی زخمیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے اسپتالوں میں لے جایا گیا۔