فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،ممنون حسین نے نور خان ائیر بیس پرمعزز مہمان کا استقبال کیا۔ محمود عباس صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ فلسطینی صدر اور نوازشریف اسلام آباد میں فلسطین کے نئےسفارتخانے کا افتتاح کرینگے۔ فلسطین کے صدر یکم فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔
واضح رہے فلسطینی صدر محمود عباس کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے،اس سے قبل 2005 اور 2013 میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔