شنبه 16/نوامبر/2024

اخروٹ کے پانچ حیرت انگیز فواید

ہفتہ 4-فروری-2017

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اخروٹ کے پھل دار درخت کےان گنت فواید ہیں۔ ماہرین صحت اخروٹ کے بے شمار فواید بیان کرتے ہیں۔ اخروٹ کا استعمال امراض قلب اور انسانی جسم میں کئی دوسرے اہم اعضا کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

ذیل میں اخروٹ کے پانچ اہم فواید بیان کیے جا رہے ہیں۔

موٹاپے میں کمی

بہت سے ماہرین کہتے ہیں کہ اخروٹ کا یومیہ استعمال نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں فالتو چربی کم ہوتی ہے جس کا لازمی نتیجہ موٹاپے اور وزن میں کمی ہے۔

پرسکون نیند

اخروٹ میں ’میلا ٹونین‘ نامی ایک مادہ پایا جاتا ہے جو دماغ کو روشنی۔ اندھیرے اور دماغ کے استعمال کی پیغام رسانی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ یہ پیغامات جسم میں میلاٹونین کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جس کے نتیجے میں پرسکون نیند سے مستفید کیا جاسکتا ہے۔

بالوں کی صحت کے لیے مفید

اخروٹ خشک میوہ جات میں ایک ایسا اہم پھل ہے جو بالوں کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اخروٹ میں پیوٹین اور ویٹا من B7 کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کے گرنے کو روکنے اور نئی بالوں کے اگنے میں مدد دیتے ہیں۔

امراض قلب میں رکاوٹ

اخروٹ میں اینٹی اکسائیڈ کی وافر مقدار امراض قلب کی روک تھام میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ میں ’اومیگااخروٹ میں اینٹی اکسائیڈ کی وافر مقدار امراض قلب کی روک تھام میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ میں ’اومیگا3‘ کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو مضر صحت کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکتے اور مفید کولیسٹرول میں اضافے میں مدد دیتے ہیں۔

قوت باہ میں اضافہ

امریکا کی کیلیفورنیا یونیوسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ کے بہ کثرت استعمال سے مردوں میں قوت باہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اخروٹ کا استعمال 21 سے35 سال کی عمر کے افراد کے لیے مفید ہے۔

مختصر لنک:

کاپی