شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران 9 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 4-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن اور بیت المقدس مین تلاشی کے دوران سات فلسطینیوں کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کیے گیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں کلب برائے اسیران کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز جنوب مشرقی بیت المقدس کی ابو تایہ کالونی میں کالونی میں تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز نے ابو تایہ کئے مقام سے عدی ابو سامر اور محمد ابو الحمام کو حراست میں لینے کے بعد بیت المقدس میں ایک حراستی مرکز منتقل کردیا۔

اسرائیل کےعبرانی ریڈیو کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں عایدہ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران سات فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اسیران میں دو کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی