بہت سے لوگ نیند کی کمی اور بے خوابی کی شکایت کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پانچ چیزیں کھانے سے میٹھی اور گہری نیند کا حصول ممکن ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ نیند کی کمی بعض ماکولات اور مشروبات بھی نیند میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔ اسی طرح بعض چیزیں میٹھی اور گہری نیند میں معاون ہوسکتی ہیں۔
ذیل میں ماہرین کی بیان کردہ ان پانچ چیزوں کا تذکرہ ہے جو گہری اور میٹھی نیند میں معاون قرار دی جاتی ہیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی اپنی رپورٹ میں ان پانچ چیزوں کے کھانے کو نیند کے لیے مفید قرار دیا یے۔
کیلے:
کیلے میں میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو سیروٹونین ہارمون اور میلا ٹونین پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں جس کے نتیجے میں انسانی عضلات اور پٹھے سکون محسوس کرتے جوبالواسطہ طور پرنیند میں مدد گار ہوتے ہیں۔
شہد:
سونے سے قبل ایک چمچ شہید اعصابی تناؤ کا ذریعہ بننے والے عضلات کو پرسکون کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اخروٹ:
اخروٹ میں بھی پریٹوفن اور میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو عضلات اور اعصاب کو استقرار دینے کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن کو متوازن بنانے میں مدد دیتا ہے۔
اناج:
مختلف اقسام کے اناج جیسے جو، مکئی اور دالیں وغیرہ بھی جسم میں انسولین کو کنٹرول کرنے اور بلند فشار کو قدرتی حالت میں لانے میں مدد دیتے ہیں جو نیند میں مدد گار ہوتے ہیں۔
مرغ کا گوشت
دیسی مرغ کے گوشت میں ٹرپوٹووان کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو دماغ میں سیروٹونین کی مقدار کو اپنی قدرتی سطح پر رکھنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے گہری نیند میں مدد ملتی ہے۔