جمعه 15/نوامبر/2024

لبنانی پولیس چلی اسرائیل کی چال

اتوار 5-فروری-2017

لبنانی پولیس کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دسیوں فلسطینی پناہ گزینوں کے مکانات مسماری کے نوٹس جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی پولیس نے صور شہر کے شمال میں قائم القاسمیہ سوسائٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے 50 مکانات خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ القاسمیہ کالونی میں جہاں فلسطینی پناہ گزینوں کے مکانات موجود ہیں وہاں پر شہرکے شمال سے جنوب میں واقع دریائے الیطانی تک سڑک کی تعمیر کی جائے گی۔ اس لیے فلسطینیوں کو مکانات خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا کہ القاسمیہ سوسائٹی میں بنائے گئے 50 گھروں میں کم سے کم 6000 فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔ فلسطینی پناہ گزین اس علاقے کی تعمیرو ترقی اور زراعت میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ القاسمیہ کالونی کو مقامی سطح پر’الشبریحا‘ بھی کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں العباسیہ شہر کی بلدیہ کے بلڈوزر بھی املاک کی مسماری کے لیے اس علاقے میں داخل ہوئے تھے جنہیں فلسطینی پناہ گزینوں نے احتجاج کرکے مسماری سے روک دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی