چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے عوام نے ثابت کیا کہ فلسطینی ناقابل شکست قوم ہیں: ھنیہ

اتوار 19-فروری-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام نے صہیونی دشمن کی طرف سے مسلط کی گئی تمام جنگجوں بالخصوص  سنہ 2014ء میں مسلط کی گئی جنگ کا پوری بہادری، جرات، عزم، حوصلے اور شاندار طریقے سے مقابلہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار ’حماس‘ کے ایک دیرینہ رہ نما اور جماعت کے رکن یوسف مہاوش کی نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ سرکردہ فلسطینی عالم الشیخ یوسف مہاوش گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیلی دشمن بار بار غزہ کے عوام پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے یہاں کے عوام کے حوصلوں اور عزم کو آزماتا ہے۔ مگر ہر بار فلسطینی قوم دشمن کے خلاف پوری بے جگری سے لڑتی اور دشمن کا ہرمحاذ پر پوری جرات اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرمناک شکست صہیون دشمن کا مقدرہے، دشمن کو اندازہ ہوگیا ہے کہ فلسطینی قوم ناقابل شکست ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے جماعت کے دیرینہ رہ نما الشیخ یوسف مھاوش کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ الشیخ مھاوش کا خلا پرنہیں ہوسکے گا۔ فلسطینی قوم اور حماس ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ نماز جنازہ میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحر، حماس کےسیاسی شعبے کے اکان خلیل الحیہ، ڈاکٹر محمود الزھار، روحی مشتھی، ارکان پارلیمنٹ، حماس اور تحریک فتح کی مقامی رہ نماؤں نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک ایسے عظیم رہ نما سے محروم ہوگئے ہیں جنہوں نے زندگی کے آخری لمحے تک فلسطینی قوم کے مربی اور شفیق رہ نما کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے فلسطینی قوم کو شجاعت، بہادری، عزم و استقلال کا درس دیا اور خود بھی پوری زندگی ان اخلاقی خوبیوں کا عملی نمونہ رہے۔

مختصر لنک:

کاپی