اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف کارروائیوں کے دوران ایک سرکردہ فلسطینی مذہبی رہ نما سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں اسیران کے اہل خانیی پرمشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے تل ابیب جانے والی دو بسوں کو الشیخ جراح کے مقام پر روکا اور ان میں سوار ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو حراست میں لے لیا۔
امجد ابو عصب نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے دونوں بسوں کو روک کر ان میں موجود تمام سواریوں کی جامہ تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مسجد اقصیٰ میں ِمخطوطات شعبے کے انچارج اور سرکردہ مذہبی شخصیت الشیخ ناجح بکیرات ایک خاتون اکرام النتشہ اور اس کی بیٹی کو بس سے اتار کر حراست میں لے لیا۔