گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’رامون‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’ریڈ کراس‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ریڈ کراس کی ترجمان سھیر زقوت نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے 27 شہریوں جن میں 4 بچے شامل تھے نے اسرائیل کی ریمون جیل میں قید 18 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے ریمون پہنچے تھے۔