جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تصادم کے نتیجے میں بچہ جاں بحق

منگل 28-فروری-2017

لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں قائم ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں آج منگل کو دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان کےشہر صیدا میں  منگل کے روز فائرنگ کے واقعے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی بچے کو ’الراعی‘ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔

عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کے بعد فائر بندی کا ایک ابتدائی معاہدہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ فلسطینی مہاجرین کا لبنان میں بڑا کیمپ ہے جس میں کم سے کم 80 ہزار فلسطینی مقیم ہیں۔ لبنان میں مجموعی طور پر 12 پناہ گزین کیمپ ہیں۔ ان میں سے بیشتر کیمپ 1948ء میں فلسطین پر اسرائیلی ریاست کے ظالمانہ قیام کے بعد ھجرت کرنے والے فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔ مجموعی طور پر بیرون ملک چار لاکھ ساٹھ ہزار فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی