جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان سے تعلقات مستحکم ہیں، فلسطینی خود کو غیر جانب دار رکھیں:ھنیہ

اتوار 12-مارچ-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ انہوں نے لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں پر زور دیا کہ وہ خود کو غیر جانب رکھیں اور کسی تصادم کا حصہ نہ بنیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہارلبنان میں مقیم حماس کی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے لبنان کے صدر مقام بیروت میں ’البراجنہ ٹاور‘ کیمپ میں تین روز پیش آنے والے پرتشدد واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ تشدد کے اس واقعے میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی ختم کرانے کی کوشش کے دوران حماس کےایک  رہ نما بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کسی دوسرے ملک میں پرتشدد واقعات کی حامی نہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے کیمپوں میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنا ہوگی۔

انہوں نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں امن و امان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ حماس رہ نما نے کہا کہ ان کی جماعت لبنان کی حکومت کے ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ تشدد کی ہرشکل قابل مذمت ہے اور حماس فلسطینی پناہ گزینوں میں پرتشدد واقعات کی حمایت نہیں کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی