فلسطین میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں 64 فی صد فلسطینی شہریوں نے صدر محمود عباس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان سے منصب صدارت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں قائم ’کریسچین پولیٹیکل ریسرچ سینٹر‘ کے زیر اہتمام کیے گئے ایک عوامی سروے میں 64 فی صد فلسطینی شہریوں نے صدر محمود عباس سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ سروے جائزے میں شریک 61 فی صد شہریوں نے محمود عباس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس کا غزہ کی پٹی سے 70 فی صد اور غرب اردن سے 61 فی صد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے، صرف 31 فی صد شہریوں نے محمود عباس کی حمایت کی ہے۔
سروےرپورٹ کے مطابق 47 فی صد فلسطینیوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سایسی شعبے کے سینیر نایب صدر اسماعیل ھنیہ کو صدارت کے لیے بہترین رہ نما قرار دیا ہے۔
سروے جائزے کے مطابق فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کی صورت میں اگر تمام سیاسی جماعتیں حصہ لیں تو 69 فی صد ٹرن آؤٹ کا امکان ہے۔ انتخابات میں حماس کو 30 اور تحریک فتح کو 36 سیٹیں ملنے کی توقع ہے، تاہم تازہ سروے میں فتح کی ممکنہ نشستوں کی تعداد 41 سے کم ہو کر 36 تک آئی ہے جو عوام میں فتح کی مقبولیت میں کمی کا واضح ثبوت ہے۔