جمعه 15/نوامبر/2024

صدرمحمود عباس کا دورہ مصر، صدر السیسی سے ملاقات

پیر 20-مارچ-2017

فلسطین اور مصر کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر محمود عباس ایک روزہ دورے پر کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان علاء یوسف نے بتایا کہ صدر عباس  مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پرقاہرہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ صدر السیسی سمیت مصری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ادھر مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر محمود عباس نے کل اتوار کو قاہرہ میں صدر السیسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، دو طرفہ دلچسپی کے امور عرب ممالک کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرایع کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس اور السیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطینی علاقوں میں امن وامان کی صورت حال، فلسطین۔ اسرائیل امن  بات چیت کی بحالی کے امکانات، سلگتے علاقائی مسائل اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

صدر عباس نے السیسی سے ملاقات کےدوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ٹیلفیونک بات چیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مصر میں فلسطینی اتھارٹی کےسفیر جمال الشوبکی نے بتایا کہ صدر عباس نے اتوار کی شام مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی