اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنےوالے اسیر فادی یوسف القیسی نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق الخلیل شہر کے اذنا قصبے سے تعلق رکھنےوالے34 سالہ اسیر فادی یوسف القیسی کی مدت حراست میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی جس کے خلاف انہوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
خیال رہے کہ اسیر فادی القیسی کو اسرائیلی فوج متعدد بار حراست میں لے چکی ہے۔ انہں 19 ستمبر2016ء کو حراست میں لیا گیا تھا ابھی ان کی مدت حراست کا پہلا عرصہ مکمل نہیں ہوا کہ انہیں مزید چھ ماہ کی انتظامی حراست کی سزا دی گئی ہے۔