جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف لندن میں دو لاکھ افراد کا مظاہرہ

پیر 11-دسمبر-2023

 

غزہ پر اسرائیلیجارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے ہفتے کے روز برطانوی دارالحکومتلندن میں دو لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا۔

 

اس مظاہرے کا اہتمامبرطانیہ میں فلسطینی فورم، برٹش فلسطین سولیڈیریٹی کمپین، فرینڈز آف الاقصیٰسوسائٹی، برطانیہ میں اسلامک لیگ، جنگ بند کرو اتحاد اور "ایٹمی ہتھیار بندکرو” اتحاد نے کیا مشترکہ طور پر کیا تھا۔

 

شرکاء نے غزہ میںشہریوں کی نسل کشی کو مسترد کرنے کے نعروں پرمشتمل بینرز، کتبے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھےتھے اور انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

برطانیہ میں غزہکے خاندانوں کے ترجمان ابراہیم خضرا نے مظاہرے کے دوران کہا کہ "یہ دوسرانکبہ نہیں ہے کیونکہ پہلا نکبہ کبھی ختم نہیں ہوا۔ یہ ایک مسلسل تباہی ہے اور اس کیہولناکیاں ایک بار پھر دنیا کی آنکھوں کے سامنے دہرائی جا رہی ہیں”۔

 

خضرا نے کہا کہ "ہم صرف آٹھ ہفتوں میں 20000 سے زیادہلوگوں کے مارے جانے کی بات کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ ہزاروں نہیں تو سینکڑوں اب بھیملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ ہسپتالوں، سکولوں، مساجد اور گرجا گھروں پر اب بھیبمباری کی جا رہی ہے اور غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

 

برطانیہ میں فلسطینیفورم کی ترجمان لجین عبداللہ نے کہا کہ "آپ پر سلامتی ہو اور اس سرزمین پرامن ہو جو امن کے لیے بنائی گئی تھی لیکن اس نے کبھی امن نہیں دیکھا۔ فلسطینی عوامکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں کی طرح، میں صرففلسطینی کاز کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی نہیں ہوں۔ یہ میری شناخت، میرا بچپن، میراورثہ اور میرا مقصد ہے”۔

 

مختصر لنک:

کاپی