یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر کی صہیونی عقوبت خانے میں 12 روز سے بھوک ہڑتال جاری

جمعہ 24-مارچ-2017

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطینی اسیر محمود علی سعادہ نے گذشتہ بارہ دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 41 سالہ علی سعادہ کا تعلق غرب اردن کے نابلس شہر میں حوارہ قصبے سے ہے۔ انہوں نے بارہ روز قبل انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر سعادہ کو اسرائیلی فوج نے 36 روز تک ’الجلمہ‘ حراستی مرکز میں پابند سلاسل رکھا جہاں اسے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ سعادہ 16 فروری 2017ء سے اسرائیلی زنداں میں قید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی