جمعه 15/نوامبر/2024

افریقی ملکوں کے لیے اسرائیلی مصنوعات میں 70% فی اضافہ

ہفتہ 1-اپریل-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت افریقی ملکوں کی مارکیٹ پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ سال 2016ء میں افریقی ملکوں کے لیے صہیونی فوجی مصنوعات میں 70 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یورپی ممالک کے لیے اسرائیلی درآمدات وبرآمدات میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ ایک عشرے کے دوران صہیونی ریاست نے اپنی فوجی مصنوعات کی بھاری مقدار یورپی منڈیوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ سنہ 2016ء کے دوران اسرائیلی حکومت نے یورپی ملکوں اور دوسرے ممالک کی بڑی فرموں کے ساتھ فوجی مصنوعات کے 6 ارب 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے کیے۔ یہ حجم سال 2015ء کے دوران کے دوران ہونے والے معاہدوں کی نسبت 800 ملین ڈالر زیادہ ہے۔ 2015ء کے دوران اسرائیل نے افریقی ملکوں اور دوسرے ممالک کو 5.7 ارب ڈالر کے فوجی معاہدے کیے تھے۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابقہ برسوں کے دوران اسرائیلی حکومت فوجی سازو سامان کی فروخت کے لیے ایشیائی ممالک بالخصوص بھارت کی طرف متوجہ رہا ہے۔ بھارت کو اسرائیل نے جدید ٹیکنالوجی سمیت ہرطرح کا فوجی سازو سامان فروخت کیا مگر اب اسرائیل کی توجہ بھارت سے زیادہ افریقی ملکوں پر مرکوز ہے۔

سال 2016ء کے دوران اسرائیل کی ایشیائی ممالک کے لیےفوجی مصنوعات کا حجم ء کے دوران اسرائیل کی ایشیائی ممالک کے لیےفوجی مصنوعات کا حجم2.6 ارب ڈالر رہا ہے جو کہ سال 2015ء کی نسبت 300 ملین ڈالر زیادہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی