شنبه 03/می/2025

’ورلڈ ویژن‘ کی امداد حماس کو ملنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا:آسٹریلیا

ہفتہ 1-اپریل-2017

آسٹریلیا  کی حکومت نے کہا کہ عالمی امدادی ادارے’ورلڈ ویژن‘ کے توسط سے فلسطین کے لیے دی گئی مالی امداد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ہاتھ لگنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

خیال رہے کہ ’ورلڈ ویژن‘ کے غزہ کی پٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد الحلبی کو گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے’شاباک‘ نے الزام عاید کیا تھا کہ حلبی نے غزہ کی پٹی میں سرنگوں کی کھدائی اور  اسلحہ کی خریداری کے لیے حماس کو 50 ملین ڈالر کی رقم مہیا کی تھی۔

قبل ازیں آسٹریلیا میں سرکاری سطح پرجاری کی گئی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکا کی ایک فلاحی تنظیم ’ورلڈ ویژن‘ کے عہدیدارمحمد الحلبی کوحماس کولاکھوں ڈالر کی رقوم کی منتقلی میں ملوث نہیں ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آسٹریلیا میں سرکاری سطح پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد الحلبی کے بارے میں غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو خطیر رقوم کی منتقلی کا الزام بنیاد ہے۔ تفتیش کار یہ ثابت نہیں کرسکے کہ الحلبی حماس کو رقوم کی منتقلی میں ملوث رہے ہیں۔۔

خیال رہے کہ امریکا نے کچھ عرصہ قبل الزام عاید کیا تھا کہ عالمی فلاحی ادارے’ورلڈ ویژن‘ کے غزہ کی پٹی کے ڈائریکٹر محمد الحلبی نے امدادی رقوم کی آڑ میں حماس اور اس کے عسکری ونگ کوکئی ملین ڈالر کی رقوم منتقل کی ہیں۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کی حکومت نے ایک تحقیق شروع کی تھی جس کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ محمد الحلبی پرحماس کو رقوم کی منتقلی کا الزام ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

گذشتہ برس اگست میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے بھی یہ الزام عاید کیا گیا تھا کہ محمد الحلبی غزہ میں حماس کو فنڈز کی منتقلی میں ملوث رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے انہیں غرب اردن سے حراست میں لینے کےبعد جیل میں ڈال دیا تھا۔

یہ تحقیق آسٹریلیا کی جانب سے اس لیے گئی ہے کیونکہ آسٹریلیا نے ’ورلڈ ویژن‘ کے غزہ کی پٹی اور فلسطین کے دوسرےعلاقوں میں تعمیراتی کاموں کے لیے خطیر رقم عطیہ کی ہے۔ غزہ میں آسٹریلیا کے امدادی پروگرام اور وزارت خارجہ نے اس الزام کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی