شنبه 16/نوامبر/2024

خبردار! نہار منہ کیلا کھانے سے گریز کریں

جمعرات 6-اپریل-2017

عموما ماہرین صحت خالی پیٹ پھل اور سبزیاں کھانے کی تجویز پیش کرتے ہیں مگر بعض پھل ایسے بھی ہیں جنہیں نہار منہ کھانے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس ضمن میں امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نہار منہ کیلا کھانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

امریکی ماہرہ خوراک داری جیوفر نے بتایا کہ بہت سے پھل نہار منہ کھانے کے نہیں ہوتے، خاص طور پر ایسے پھل جن میں شوگر کی مقدار زیادہ پائی جائے انہیں خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے۔ زیادہ شوگر والے پھلوں میں کیلا سر فہرست ہے۔ کیلے میں سیب اور ناشپاتی کی نسبت شوگرکی مقدار چونکہ زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے خالی پیٹ کیلا کھانے سے پرہیز کرنی چاہیے۔

یہ تحقیق جرمن اخبار ’آکسبورگر‘ میں شائع ہوئی ہے۔ خالی پیٹ کیلا کھانے سےاس بھی منع کیا جا رہا ہےکیونکہ کیلا تیزی کے ساتھ جسم کو تقویت پہنچاتا ہے۔  کیلے میں موجود شوگر بھی تیزی کے ساتھ جزو بدن بنتی چلی جاتی ہے۔ کیلے کا اثر کم ہوتے ہی خون میں شوگر لیول اسی تیزی کے ساتھ کم ہوجاتا ہے۔ اس طرح شوگر کی کمی بیشی کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

تاہم کھلاڑیوں اور زیادہ سخت ورزش کرنے والے افراد کے لیے نہار منہ کیلا کھانا نقصان دہ نہیں ہوتا۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ صبح کے وقت کوئی چیز کھانے سے قبل بھوک اور تھکاوٹ دونوں کا احساس ہونا چاہیے۔ بھوک خالی پیٹ کےباعث اور تھکاوٹ ورزش کے نتیجے میں ہوگی۔ اس طرح آپ جو بھی غذا کھائیں گے وہ تیزی کے ساتھ جزو بدن بنے گی اور صحت کے لیے مفید رہے گی۔

یاد رہے کہ کیلا صرف نہار منہ کھانے سے منع کیا گیا ہے۔ اس کا استعمال مستقل ترک ہرگز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ کیلے میں وٹا من B6، پوٹائیشیم، میگنیشیم اور کئی دوسرے طبی خواص پائے جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی