قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے تیز دھار چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکے کو حراست میں لے کر گاڑی میں ڈالا اور کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔
عینی شاہدین کا کہان ہے کہ حراست میں لیے گئے لڑکے کی شناخت احمد ادریس غیث کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر سولہ سال بیان کی جاتی ہے۔ فلسطینی لڑکے کو ابو الریش چیک پوسٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے لیے پاس رکھا گیا تھا۔