شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی لڑکا دم توڑ گیا

منگل 11-اپریل-2017

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے مین دو ہفتے قبل اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا 17 سالہ فلسطینی نوجوان جاسم نخلہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ جاسم نخلہ کو اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمالی علاقے میں دو ہفتے قبل گولیاں مارکر شدید زخمی کیا تھا۔ اسے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دو ہفتے تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے دو ہفتے قبل شمالی رام اللہ میں الجلزون کے مقام پر ایک فلسطینی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں جاسم نخلہ سمیت متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ 23مارچ کو پیش آیا تھا جب قابض فوج نے ایک کار پر فائرنگ کرکے اس میں سوار 17 سالہ محمد الحطاب کو شہید اور چار دیگر نوجوانوں کو زخمی کردیا تھا۔

اکتوبر 2015ء کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس میں اب تک 293 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی