شنبه 16/نوامبر/2024

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کو جزیرہ النقب جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

منگل 18-اپریل-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے بھوک ہڑتال کرنے والے تمام فلسطینی اسیران کو ’جزیرہ نما النقب‘ کی جیل میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داخلی سلامتی کے وزیر نے  سیکیورٹی حکام کو احکامات جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے تمام اسیران کو جزیرہ النقب کی جیل میں ڈالا جائے جہاں ضرورت پڑنے پران کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطینی اسیران کل یوم اسیران کے موقع پر اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

ادھر اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال اسیران کے لیے الگ سے فیلڈ اسپتال قائم کرے گا۔

فلسطینی اسیران کی یہ اجتماعی بھوک ہڑتال’یوم اسیران‘ کے موقع پر شروع کی گئی ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی یہ پہلی اجتماعی بھوک ہڑتال نہیں۔  سنہ 1967ء کے بعد اب تک فلسطینی اسیران 23 اجتماعی بھوک ہڑتالیں کرچکے ہیں۔

سنہ 2014ء میں شروع ہونے والی اجتماعی بھوک ہڑتال 63 دن تک مسلسل جاری رہی تھی۔

 اس وقت اسرائیلی جیلوں میں 6500 فلسطینی شہری قید ہیں۔ جن میں 58 خواتین، 300 بچے، 500 انتظامی قیدی اور 1800 مریض اسیران بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی