چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے دورے پرآنے والے’فتح‘ کے وفد سے ملاقات نہیں کریں گے:حماس

منگل 18-اپریل-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ صدر محمود عباس کی جماعت ’تحریک فتح‘ کی قیادت سے ملاقات کی کوئی ضرورت نہیں۔ ملاقاتیں بہت ہوچکی ہیں۔ اس وقت ضرورت میل ملاقاتوں کی نہیں بلکہ غزہ کے عوامی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مرکزاطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انتقامی اقدامات بالخصوص سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور شہداء  اسیران کے لواحقین کو ملنے والےالاؤنسز ختم کرنے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہ نما حماد الرقب نے کہا کہ بے مقصد ملاقاتوں سے فلسطینی قوم تنگ آچکی ہے۔ اب ملاقاتوں کی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ تحریک فتح کے وفد کو غزہ آمد پر خوش آمدید کہیں گے مگر فتح کے رہ نماؤں سے ملاقات کی ضرورت نہیں ہے۔

الرقب نےکہاکہ حماس غزہ کا دورہ کرنے والے ہر وفد کا خیر مقدم کرتی ہے۔ فتح کے وفد کو بھی خوش آمدید کہیں گے مگر حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان دو طرفہ ملاقات کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ حماس کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو بنیادی مراعات سے محروم کرنے کی پالیسی ختم کی جائے۔ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران سمیت تمام دیگر مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔ بجلی کے بلات پر عاید اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں اور ملامین کی تنخواہوں میں کمی کافیصلہ بھی واپس لیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی