یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی اسیرات نے بھی بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی

بدھ 19-اپریل-2017

اسرائیلی جیلوں میں قید ڈیڑھ ہزار فلسطینی شہریوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ دوسری جانب ’ھشارون‘ جیل میں قید فلسطینی اسیرات نے بھی اجتماعی بھوک ہڑتال کا حصہ بننے کی دھمکی دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران نے آج تیسرے روز بھی اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے دیا گیا صبح کا کھانا واپس کردیا۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی مندوبہ ھبہ مصالحہ کا کہنا ہے کہ اس نے ’ھشارون‘ جیل میں قید فلسطینی خواتین سے ملاقات کی ہے۔ اس جیل میں 58 فلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں۔ ان خواتین نے بھی اپنے اسیر بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 10 روزتک بھوک ہڑتال پرغور شروع کیا ہے۔

فلسطینی اسیرات کاکہناہے کہ وہ صہیونی انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات پیش کریں گی۔ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اپنی بھوک ہڑتال کو مزید توسیع دے سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 1500 فلسطینی اسیران نے17 اپریل سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی