شنبه 16/نوامبر/2024

جامعہ الخلیل کے طلباء اور اساتذہ کا اسیران سے یکجہتی مظاہرہ

جمعرات 20-اپریل-2017

فلسطینی اسیران کی جانب سے اسرائیلی جیلوں میں اپنے آئینی اور مسلمہ حقوق کے حصول کے لیے اجتماعی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم جامعہ الخلیل کے سیکڑوں طلباء و طالبات اور اساتذہ نے بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل یونیورسٹی میں اسٹاف یونین کی طرف سے اسیران کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں یونیورسٹی کی انتظامیہ، اساتذہ اورسیکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی اسیران کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے مطالبات فوری طور پرتسلیم کرے۔ اس موقع پر اسیران نے قیدیوں سے اسرائیلی انتظامیہ کے ناروا سلوک کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید ڈیڑھ ہزار فلسطینی اسیران نے صہیونی  ریاست کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ یہ بھوک ہڑتال سترہ اپریل کو فلسطین میں ’یوم اسیران‘ کے موقع پر شروع کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی