جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن:ریڈ کراس کے دفتر پریہودی شرپسندوں کا حملہ، توڑپھوڑ

جمعہ 21-اپریل-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی شرپسندوں کی طرف سے رات کو انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے مقامی دفتر پرحملہ کرکے دفتر کی توڑپھوڑ کی۔ دوسری طرف ریڈ کراس نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ریڈ کراس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رات کے وقت مسلح افراد نے الخلیل میں واقع تنظیم کے مقامی دفتر پردھاوا بولا، دفتر میں فائرنگ کی گئی اور توڑپھوڑ کے بعد دفتر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود قیمتی سامان اور ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا۔

الخلیل میں ریڈ کراس کے انچارج گیراڈو مولزنیک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں کرسکے ہیں۔ یہ حملہ فلسطینی علاقوں میں تنظیم کے دفاتر میں خوف و ہراس پھیلانے کی مجرمانہ کوشش ہے اور ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

خیال رہےکہ الخلیل شہر میں ریڈ کراس کا دفتر سنہ 1979ء سےقائم ہے۔ یہ تنظیم سنہ 1967ء سے بھی پہلے سے فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال کے لیے موجود تھی اور گذشتہ پچاس سال سے یہ تنظیم فلسطین میں خدمات انجام دے رہی ہے۔

مبینہ طور پر یہودی شرپسندوں کی طرف سے ماضی میں بھی ریڈ کراس کے عملے اور دفاتر کوانتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی