شنبه 16/نوامبر/2024

براہ راست دماغ سے چلنے والے کمپیوٹر کی تیاری

اتوار 23-اپریل-2017

سماجی رابطوں کی عالمی شہرت یافتہ ویب سائیٹ ’فیس بک‘ نے ایک ایسا کمپیوٹر سسٹم تیارکرنے پر غور شروع کیا ہے جسے براہ راست دماغ کے ذریعے آپریٹ کیاجاسکے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’فیس بک‘ کمپنی کی طرف سے جاری کردہا ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ دماغ کے ذریعے کنٹرول کیا جانے والا کمپیوٹر روایتی کمپیوٹرسسٹم کی نسبت سے زیادہ تیز رفتار ہوگا۔ یہ سسٹم دماغ کے ذریعے ایک منٹ میں 100 الفاظ ٹائپ کرسکے گا۔ یوں ٹائپنگ اور براہ راست تحریری طور پر بھیجے والے پیغامات کو زیادہ فعال اور تیز رفتاری سے آگے بڑھائے گا۔

’فیس بک‘ کے ہاں زیرغور اس پروگرام کے لیے ابتدائی مراحل میں کام جاری ہے۔ ماہرین اس نئے سسٹم کو دماغ کی لہروں کے ذریعے کنٹرول کرنے، دماغ کو کمپیوٹر کے ساتھ مربوط کرنے کے مختلف پہلوؤں پر کام شروع کیا ہے۔

فیس بک کی کمپیوٹر ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ریگینا دوگان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کاہدف ہرطرح کے افکار کامطالعہ کرنا نہیں۔ یہ محدود نوعیت کا ایکسا سسٹم ہوگا جو صارفین کو دماغ کے ذریعے کمپیوٹر کو آپریٹ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

کمپنی کے چیئرمین مارک زوکر برگ کا کہنا ہے کہ  ہمارا دماغ ایک سیکنڈ میں بڑی مقدار میں مواد کوجاری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک سکینڈ کے وقت میں دماغ میں آنے والے مناظر کو چار ایچ ڈی فلموں میں سمویا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی