جمعه 15/نوامبر/2024

القدس: خاتون کے چاقو حملے میں اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی

پیر 24-اپریل-2017

اسرائیلی  پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سوموار کو علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس ایک فلسطینی خاتون نے اسرائیلی پولیس کی ایک خاتون پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کے مطابق بیت المقدس میں ایک 39 سالہ فلسطینی خاتون نے قلندیہ چیک پوسٹ پر ایک اسرائیلی خاتون پولیس اہلکار کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے حملہ آور خاتون کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا ہے۔

زخمی اسرائیلی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہربیان کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور فلسطینی خاتون کا تعلق  غرب رادن کے شہر رام اللہ کے نواحی علاقے الطیبہ سے ہے۔ تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

واقعے کے بعد اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس اور رام اللہ کو ملانے والی شاہراہ سیل کردی ہے۔

گذشتہ روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک فلسطینی نے چاقو کے وار کرکے چار یہودی آباد کاروں کو زخمی کردیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں سنہ 2014ء کے بعد فلسطینی شہریوں کی انفرادی انتقامی کارروائیوں میں چاقو سے حملوں کا کی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی