شنبه 16/نوامبر/2024

ترک شہری کا کارنامہ، ایک انگلی سے 15 کتابوں کی تصنیف !

پیر 1-مئی-2017

کچھ کرنے اور کر گذرنے کا جذبہ ہو تو انسان کے مشن کے سامنے اس کی جسمانی معذوری کوئی بڑی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ ترکی کے ایک شہری نے ایک ہاتھ کی انگلی 15 کتابیں تصنیف کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ ایک ہاتھ بھی کچھ کرنے والوں کے لیے بہت کچھ ہے۔ مگر ترکی کے ایک شہری نے صرف ایک انگلی کی مدد سے 15 کتابیں تالیف کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہماری مراد’اردال یالجین‘ ہیں ۔ یالجین جسمانی طور پرمکمل معذورہیں۔ ان کے دماغ کے سوا جسم کی صرف ایک انگلی کام کرتی ہے۔ حال ہی میں یالجین کی تصنیف کردہ کتب ازمیر ریاست میں 22 ویں سالانہ کتاب میلے میں پیش کی گئیں۔

بیالیس سالہ یالجین جنوب مشرقی ترکی کی کی دیار بکر ریاست میں پیدا ہوئے۔ وہ حال ہی میں اپنی کتابوں کے ہمراہ ازمیر پہنچا اور خود ہی اپنی کتب کا تعارف بھی کرایا۔ جب زائرین کو معلوم ہوا کہ یالجین نے جسمانی معذوری کے باوجود اتنا علمی کام کیا ہے تو وہ دھڑا دھڑ اس کی کتب خرید کرنے لگے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ استنبول، انقرہ، ازمیر اور قوجہ ایلی میں کئی کتاب میلوں میں شریک ہوچکے ہیں۔

یالجین کا کہنا ہے کہ اس کہ 16 ویں کتاب زیرطبع ہے۔ اس کی کتب میں شعر، افسانے، ڈرامے اور انسانی ترقی کے موضوعات پر کتب شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی