ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ آج منگل کےروز اسرائیلی فوج کے توپخانے کی بمباری اور طیاروں کے ذریعے وحشیانہ بمباری کاسلسلہ جاری رہا جس میں پناہ گزین کیمپوں، شہریوں کے مراکز اور شہریوں کے گھروںپر وحشیانہ حملے کیے گئے جن میں مزید شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
صحافی انس شریفنے بتایا کہ جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجےمیں بلاک دو میں دسیوں شہری شہید، زخمی اور لاپتا ہوگئے۔
انہوں نے بتایاکہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جبالیا میں دو صحافی اسلام بدر اور محمد احمدزخمی ہوگئے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نےجبالیا میں سڑکوں پر پیدل چلنے والے ابو عواد خاندان ، ان کی گاڑیوں ، بچوں اورخواتین کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی افراد کے پرخچے اڑ گئے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایکبیان میں کہا کہ غزہ میں وحشیانہ بمباری میں دو صحافی جبالیا طبی مرکز کے قریبزخمی ہوئے۔
غزہ کے البریجپناہ گزین کیمپ میں بھی اسرائیلی فوج نے وحشیانہ گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دوشہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نے رفحمیں ایک نیا قتل عام کیا جس میں کم سے کم 30 شہری شہید ہوگئے۔ شہداء میں صحافی عادل زعرب، بچے اور خواتین شاملہیں۔ قابض فوج نے رفح میں زعرب، عطیہ اور عبدالعال خاندانوں کے گھروں پر وحشیانہبمباری کی۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے زعرب خاندان کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گھر میںموجود 19 افراد شہیدہوگئے۔ عطیہ خاندان کے 8اور عبدالعال خاندان کے تین افراد کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ شہید ہونے والاصحافی عادل زعرب غزہ کے پرانے صحافیوں میں سے ایک ہے جس کی شہادت کے بعد غزہ میںاسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔
خان یونس میںناصر ہسپتال میں مزید چھ شہداء کی لاشیں لائی گئیں جب میں ایک خاتون، اور دو بچےشامل ہیں جب کہ مزید 38زخمی بھی لائے گئے جن میں 8خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔
ہمارے نامہ نگار کاکہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مختلف اطراف میں اسرائیلی فوج کی دراندازی جاری ہے جبکہ کئی مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔