اردن کے دارالحکومت عمان میں جمعہ کی نماز کے بعد سینکڑوں افراد نے مسجد الحسینی کے باہر فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے حق میں مارچ منعقد کیا۔
اس مارچ کے منتظمین میں اردن کی اخوان المسلموناور عوامی یونیٹی پارٹی کے علاوہ دیگر ہم خیال جماعتیں بھی شامل تھیں۔
مظاہرین نے اردنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں مقید فلسطینی اسیران کی حمایت میں ایک واضح موقف اختیار کرے۔