غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کو جماعت کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔
الجزیزہ ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق حماس کے پولیٹ بیورو چیئرمین خالد مشعل نے تصدیق کی ہے کہ تحریک کی شورہ کونسل نے اسماعیل ھنیہ کو حماس کے نئے سربراہ کے طور پر منتخب کیا ہے۔