آج بدھ کو غزہ کیپٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا75واں دن ہے۔ اس طرح آج غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو اڑھائیماہ مکمل ہوچکے ہیں۔
آج بھی صہیونیفوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجےمیں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کاکہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینیشہید ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہےکہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگیبسرکرنے پرمجبور
اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعیقتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہےاور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسزقابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پردشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروںاور توپ خانے سے آج بدھ کے روز غزہ کی پٹی پر کئی مقامات پر گھروں اور شہریوں کےجمع ہونے کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مزید دسیوں شہری شہید اورزخمی ہوگئے۔
غزہ شہر میںالصبرہ کالونی میں اسرائیلی فوج نے فیوچر اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میںمتعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ قابض فوج نےشمالی غزہ میں ایک طبی مرکز کو چاروں اطراف سے گھیرے میںلے کر اس پر فائرنگ کی۔ حالانکہ اس کے اندر عملے اور زخمیوں سمیت 127 افراد موجودہیں۔
جبالیا میں قابض فوج نے شہریوں کے گھروں پربمباری کی۔
خان یونس کے مغربمیں اردنی فیلڈ ہسپتال کے آس پاس گولہ باری سے شہید ہونے والے چار فلسطینیوں کےجسد خاکے ناصر میڈیکل کمپلیکس لائے گئے۔
مغربی خان یونس کی الامل کالونی میں شاہراہ ترنسپر اسرائیلی توپ خانے سے ابو زیادہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجےمیں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
قابض فوج نے مشرقی خان یونس میں عبسان اور بنیسہیلا قصبوں پر وحشیانہ بمباری کی۔
ادھر بدھ کے روزمشرقی خان یونس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابقاسرائیلی فوج نے بنی سہیلا اور عبسان میں بھاری بم گرائے ہیں تاہم اس علاقے تکرسائی ممکن نہیں ہوسکی۔
غزہ میں فلسطینی ٹیلی کام کمپنی نے بدھ کے روزبتایا کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں پورے غزہ میں انٹرنیٹ سروسمعطل کردی گئی ہے۔
آج صبح اسرائیلیفوج نے دیر البلح میں شہداء الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں بمباری کی جس کے نتیجےمیں 8 شہری شہید اور 35 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں صحت عامہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہجبالیا کے ایک ہسپتال میں 38 شہداء کی لاشیں اور 40 زخمیوں کومنتقل کیا گیا ہے جب کہ بڑی تعداد میں شہری تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دب گئےہیں۔