یونانی آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ عطا اللہ حنا نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز سے اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کررہے ہیں۔
حنا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسیران کا مسئلہ تمام فلسطین کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے اسیران کے مطالبات کے لئے حمایت کا بار بار ایادہ کیا۔
آرچ بشپ حنا کا مزید کہنا تھا کہ "ہم اس زمین سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم ان لوگوں سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے لئے جانبدار رائے رکھیں گے۔”