یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے جنین شہر کے جنوب میں واقع ایک سابقہ یہودی بستی کے مقام پر آ کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ آبادکاروں کے اس گروپ کو اسرآئیلی فوجیوں کی بھاری نفری کے سائے تلے علاقے میں لایا گیا تھا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ صیہونی فوجی اس علاقے میں آبادکاروں کی آمد سے پہلے ہی سے تعینات تھے۔ یہ علاقہ اس یہودی بستی کا حصہ ہے جسے اسرائیل نے 2005 میں خالی کردیا تھا۔
یہودیوں کے احتجاج کے موقع پر انہوں نے عرب مخالف نعرے لگائے جن میں فلسطینیوں کو علاقے سے نکالنے اور قتل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے موقع پر تلمودی رسومات بھی ادا کیں۔