آج بدھ کو غزہ کیپٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا75واں دن ہے۔ اس طرح آج غزہ پر اسرائیلیجارحیت کو اڑھائی ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔
آج بھی صہیونیفوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجےمیں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کاکہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینیشہید ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہےکہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگیبسرکرنے پرمجبور
اسرائیلی فوج کیطرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہرونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عامکررہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینیمزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اورمتعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
ہمارے نامہ نگارنے بتایا کہ آج جمعرات کے روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی توپ خانے اور جنگی طیاروںسے شدید بمباری جاری رہی جس کے نتیجے میں مزید دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
غزہ میں حکومتیمراکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نےغزہ میںمیڈیا ہیڈ کواٹر پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا جب کہ غزہ شہر میں واٹر سپلائی نیٹورک کوبھی تباہ کردیا گیا ہے۔
حکومتی میڈیا کےمطابق قابض فوج نے خوف اور رعب طاری کرنے کے لیے ہمارے دفاتر پر حملے کیے ہیں اور ہمیں غزہ میں جاری دہشت گردی کی کوریج اوردنیا کو اس کے بارے میں آگاہ کرنے سے روکا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطینی اپنے اوپر مسلط جنگ اور جنگی جرائم کی کوریج کرنے، بچوں اور خواتینسمیت معصوم شہریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے اور دنیا کو ان جرائمسے آگاہ کرتے رہیں گے۔
نامہ نگار نےبتایا کہ قابض فوج نے الشیخ رضوان میں العرابید خاندان کے گھر پر وحشیانہ بمباریکی۔
ہلال احمر فلسطینکے مطابق رفح گذرگاہ کے قریب المعبر کے مقام پر اسرائیلی بمباری میں متعدد شہریوںکی شہادت کی اطلاع ہے۔
ہمارے نامہ نگارنے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں کرم ابو سالم گذرگاہ کے ڈائریکٹر بسام غبن سمیت تینشہداء کے جسد خاکی ہسپتال پہنچائے گئے ہیں۔ انہیں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بمباریکرکے شہید کیا گیا ہے۔
ادھر غزہ کےالشفاء ہسپتال میں طبی مدد نہ ملنے پر مزید تین زخمی دم توڑ گئے۔
غزہ میں وزارتصحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں الشفاء ہسپتال میں پڑےسیکڑوں زخمی علاج اور ادویات کی سہولت نہ ملنے پر دم توڑ رہے ہیں۔
قابض فوج نے آججمعرات کو خان یونس ، رفح اور ساحلی علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔