شنبه 03/می/2025

لبنان میں حماس کے وفد کی تحریک امل کی قیادت سے ملاقات

جمعہ 12-مئی-2017

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک وفد نے لبنانی سیاسی جماعت ’تحریک امل‘ کی قیادت سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے وفد نے صور شہر میں تحریک امل کے دفتر میں جماعت کے رہ نماؤں سے ملاقات کی۔ حماس کے وفد میں جبل عامل کے علاقے کے حماس کے مندوب احمد عبدالھادی، جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن جہاد طہ اور صورت میں حماس کے سیاسی شعب کے انچارج عبدالمجید عوض شامل تھے۔

تحریک امل کے دفتر میں جماعت کے عہدیداروں علی اسماعیل، صدر داؤد اور ربیع قبیسی نے حماس کے وفد کا استقبال کیا۔

ملاقات میں فلسطینی اور لبنانی عوام کےدرمیان تعلقات کو مستحکم کرنے، فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور دونوں قوموں کے مشترکہ مفادات کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور حماس کے نئے منشور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک امل کی قیادت نے حماس کی نئی قیادت کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی۔

مختصر لنک:

کاپی