شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن سے مشتبہ مزاحمت کارخاتون گرفتارکرنے کا اسرائیلی دعویٰ

اتوار 14-مئی-2017

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار خاتون کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی کےقریب سے ایک مشتبہ فلسطینی حملہ آور خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے، جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسجد ابراہیمی کے قریب متمرکز اسرائیلی فوج نے ایک 20 سالہ فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر2015ء کےبعد اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس سے مشتبہ حملہ آور قرار دے کر دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور گرفتار کیا ہے۔ یہ سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی