شنبه 03/می/2025

لبنانی اسپیکر کی اسماعیل ھنیہ کو حماس کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 17-مئی-2017

لبنان کے اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری نے اسماعیل ھنیہ کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ منتخب کیے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی اسپیکر کی جانب سے اسماعیل ھنیہ کو ایک تہنیتی مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں جماعت کے سیاسی شعبے کی قیادت سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ ، حکومت اور قوم حماس کو نئی قیادت کے انتخاب پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔ حماس کی نئی قیادت کا انتخاب ایک ایسے وقت وقت عمل میں لایا گیا ہے جب صہیونی ریاست پر پیارے فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے اور مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازشوں کی روک تھام کے لیے سخت دباؤ ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ لبنانی قوم کی فلسطین کے لیے جانب داری اس قومی جہاد کا حصہ ہے جو ایک مظلوم قوم کی حمایت کی حیثیت میں ہم پر فرض ہے۔انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

مختصر لنک:

کاپی