چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ناکہ بندی نےغزہ کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا: یو این

جمعرات 18-مئی-2017

اقوام متحدہ  کے ایک سینیر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کےنتیجےمیں لاکھوں افراد انسانی المیے کا سامنا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی مسلط کردہ پابندیوں کے باعث غزہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ڈائریکٹر ریلیف آپریشنزپوشاک نے غزہ کی پٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بجلی، پانی اورخوراک سمیت کئی خطرناک بحران موجود ہیں۔ سنہ 2014ء کی جنگ میں تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرنو کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بمباری سے تباہ ہونے والے تین ہزار مکانات کی تعمیر نو مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ ہزاروں مکانات کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

پوشاک نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی اور کہا غزہ میں موجود انسانی بحران اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران، پانی کی کمی، خوراک کی قلت اور تنخواہوں میں کمی کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں مسلسل پابندیوں کے باعث حالات کی بہتری کی امید دکھائی نہیں دیتی۔ غزہ کے نوجوان اور پناہ گزین سب سے بڑھ کر متاثر ہورہے ہیں۔ بے روزگاری اور غربت عام ہے جس نے شہریوں کا جینا محال بنا رکھا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی