جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیران کی حمایت میں ریلی پر فائرنگ سے10 زخمی

جمعہ 19-مئی-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں  نامعلوم مسلح افراد نے  اسرائیلی جیلوں میں قید بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی پر وحشیانہ  فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق طولکرم پناہ گزین کیمپ کے شہریوں نے اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ 33 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔

 اس موقع پر نقاب پوش مسلح افراد نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین پر نقاب پوش حملہ آور اسرائیلی فوجی اہلکار تھے جنہوں نے آٹومیٹک بندوق سے شہریوں پر فائرنگ کی۔

زخمی ہونے والے تمام فلسطینیوں کو اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ زیادہ تر شہریوں کو جسم کے نچلے حصے میں زخم آئے ہیں۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی