فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں آج ہفتے کےروز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی کئی پارٹیوں نے طولکرم شہر میں تلاشی اور شہریوں کی شناخت پریڈ کا سلسلہ شروع کیا۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران شہریوں کو گھروں سے نکال کر باہر قطاروں میں کھڑا کیا گیا اور ان کی توہین آمیز انداز میں تلاشی لی گئی۔
مرکز کے نامہ نگار کے مطابق دسیوں یہودی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کےگھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران ایک مقامی فلسطینی شہری مھمد نایفہ کے گھر میں تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کی گئی اور گھرمیں لوٹ مار کی گئی جس کے بعد نایفہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ادھر طولکرم کے نواحی علاقے شویکہ میں بھی اسرائیلی فوج نے گھر کریک ڈاؤن اور گھر گھر تلاشی مہم کے دوران متعدد شہریوں کو زدو کوب کیا گیا اور گھروں میں لوٹ مار کی گئی۔