شنبه 16/نوامبر/2024

القسام کا قابض فوج پراسی کے بموں سے کاری وار، کئی فوجی جھنم واصل

ہفتہ 23-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [القسام] بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی غزہ کی پٹی میںجبالیہ کےعلاقے اور وسطی پٹی کے جحر الدیک کے علاقے میں قابض دشمن فوجیوں پر اسی کے بموں سے حملہ کرکے کئی فوجیوںکوہلاک اور ٹینکوں کو تباہ کیا ہے۔

 

القسام مجاہدین نے2 ٹن کے دو میزائلوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے بعد 5 صیہونی ٹینکوں کو تباہ کرنےاور ان کے تمام اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بم قابض فوجنے فلسطینی سکیورٹی اہلکاروں کے گھروں پر گرائے تھے مگر وہ پھٹے نہیں بلکہ ناکارہہوگئے تھے جو اب مجاھدین کے کام آئے۔

قسام مجاہدین غزہشہر کے الشیخ رضوان محلے میں صفر رینج سے ایک صہیونی ہلاک کیا۔

 

القسام بریگیڈزنے اعلان کیا کہ غزہ شہر کے الشیخ رضوان محلے میں دو صہیونی گاڑیوں کو دو "یٰسین105” گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔

 

القسام بریگیڈزنے خان یونس کے علاقوں میں گھسنے والے دشمن کی فوج کے ٹھکانوں کو بھاری صلاحیت کےمارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔

 

القسام بریگیڈزنے غزہ شہرکے جنوبی محور میں دشمن کے فیلڈ کمانڈ رومز کو بھاری صلاحیت کے مارٹرگولوں سے تباہ کر دیا۔

 

القسام مجاہدیننے وسطی علاقے کے مشرق میں واقع حجر الدیک کے علاقے میں گھسنے والی دشمن کی فوجا  زیرو رینج سے مقابلہ کیا۔

 

القسام نے آجہفتے کے روز اپنے ٹیلی گرام چینل پر مختصر بیان میں کہا کہ "ہم نے جبالیہالبلاد کے علاقے میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا  جب کہ وہاں پر دشمن کے ساتھ جھڑپیں اب بھی جاریہیں‘‘۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ "ہم نے قابض افواج کو نشانہ بنانے کے لیے گوریلا ایکشن بم، الیاسین 105اینٹی آرمر گولے، اینٹی پرسنل اوربنکر شکن TBGگولے” کا استعمال کرکے دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی