چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے غزہ کو بجلی کی سپلائی مزید کم کر دی، حماس کا انتباہ

جمعہ 26-مئی-2017

اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی کے لیے بجلی کی سپلائی کم کرنے کے اعلان پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی کم کرنا دو ملین لوگوں سےانتقام لینا اور ان کا محاصرہ مزید سخت کرنے کی سازش ہے۔ صہیونی ریاست نےایک ایسے وقت میں جب ماہ صیام شروع ہو رہا ہے غزہ کو بجلی کی سپلائی کم کی ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کے عوام کا معاشی محاصرہ کرنے کی سازشیں کررہا ہے۔

حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی کم کیے جانے کے نتیجے میں مقامی آبادی پر پڑنے والے منفی اثرات کی تمام ترذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوگی۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کو فراہم کردہ بجلی کے بلات اسرائیل کو ادا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ خدشتہ پیدا ہوا تھا کہ اسرائیل کسی بھی وقت غزہ کو بجلی کی سپلائی روک سکتا ہے۔ اسرائیل غزہ کو یومیہ ایک سو یا ایک سو بیس میگاواٹ بجلی فراہم کرتا ہے۔ا گرچہ غزہ کی پٹی کو درکار بجلی میں یہ مقدار بہت معمولی ہے مگر ایندھن کی قلت کے باعث غزہ کی پٹی میں بجلی پیدا کرنے والے جنریٹر بھی بند ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی