روس کے صدر مقام ماسکو میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گذشتہ روز سادہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماسکو میں القدس کلچرل اسلامک سینٹر کے زیراہتمام ’سادہ افطار‘ کےعنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سالانہ افطار پارٹی میں ملک کے مختلف صوبوں او اضلاع سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن اور سول سوسائٹی کے مندوبین نے شرکت کی۔
اس موقع پر فلسطین کے غرباء و مساکین کے لیے فنڈز بھی جمع کیے گئے۔ جسے بعد ازاں غزہ کے محصورین کو ارسال کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسئلہ فلسطین کے فوری ، منصفانہ اور دیر پا حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ کے محصورین کی مدد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غزہ کی پٹی پر گذشتہ گیارہ سال سے اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
افطاری صرف کھجور اور پانی سے کی گئی۔ اس کے علاوہ افطاری میں اور کوئی چیز نہیں کھائی گئی۔